تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:48

پشاور:پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، سرچ آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ زنگلی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سرچ آپریشن جاری، متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں زنگلی چیک پوسٹ پر رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30 منٹ جاری رہا، جس کے بعد شدت پسند فرار ہوگئے۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کے بعد سے بڈھ بیر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، ذرائع کے مطابق آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.