19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:29
اسلام آباد واقعے کی ملزمہ کنول کی پولیس کیخلاف مقدمے کی پر سماعت ملتوی
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد واقعہ کیس کی ملزمہ کنول کی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت وکلا ء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی ۔اسلام آباد واقعہ کیس ملزمہ کنول کی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں ہوئی۔رحیم یار خان میں وکلاء پر پولیس تشدد کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل ملزمہ کنول نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاتھا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ پولیس کی گاڑی نے ان کی کارکوٹکرمارکرحملہ کیا ، پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔ جس پر پولیس کی جانب سے عدالت میں دائرجواب میں کہاگیاہے کہ ملزمہ کنول کی درخواست جھوٹ پر مبنی ہے، اسے خارج کیا جائے۔