تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:17

مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں،چودھری نثار

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے، کراچی سے ڈھائی سو ٹارگٹ کلرز بھاگ کر شمالی وزیرستان پہنچ گئے۔ چودھری نثار نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے سیاسی جماعتوں اور فوج سے مشاورت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں آپریشن وفاقی حکومت کے کہنے پر شروع ہوا اور آپریشن کی نگرانی بھی وفاقی حکومت ہی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات آسان نہیں ہیں، ہم گری ہوئی دیواروں کو کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی آپریشن کے پہلے مرحلے کے کچھ اہداف باقی ہیں اور دوسرے مرحلے میں مزید شدت آئے گی۔ چودھری نثار نے ایوان کو بتایا کہ کراچی سے 250 ٹارگٹ کلرز بھاگ کر شمالی وزیرستان میں داخل ہوگئے۔کراچی سے بھاگنے والوں کو پیغام ہے کہ پاکستان میں ان کیلئے جگہ نہیں، کراچی کی صورتحال یا مجموعی امن و امان ہو، حکومت لڈو نہیں کھیل رہی۔انہوں نے بتایا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق کہیں اور بتاتی ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ اپر دیر کے واقعہ سے معاملات کو دھچکا لگا ہے، ہمیں سیز فائر کا مشورہ نہ دیا جائے، اے پی سی تمام ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد کی گئی، جو کوئی خلل ڈالے گا وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.