19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26
الطاف حسین کی وطن واپسی کے مطالبے پر ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی میں ہنگامہ
جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اسمبلی میںآ ج ایوان کی کارروائی کے دوران اس وقت شدید ہنگامہ اور شور غل مچ گیا جب پیپلز پارٹی کے رکن کمال چانگ نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا،کمال چند نے جوں ہی الطاف حسین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا، ایم کیو ایم کے تمام ارکان ایوان میں کھڑے ہوگئے اور زبردست شور شرابا کیا، اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان اور پیپلز پارٹی کے رکن کمال چانگ میں سخت اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔شور شرابے کے باعث قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل بھی پیدا ہوا۔