تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ، متعدد افراد زیر حراست

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس نے 8 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے، 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،رینجرزکی جانب سے خفیہ اطلاع پرفیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب واقع عیسیٰ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا،جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرچھوٹے ہتھیار برآمد کرلئے، شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں بھی رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ایس پی کلفٹن سرفرازنواز کے مطابق بلوچ کالونی سے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، جن کے قبضے سے دو پستول اورمنشیات ملی ہیں، بلوچ کالونی کے علاقے میں ہی ایک اورکارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونزبرآمد کرلئے۔اْدھراتحاد ٹاوٴن کے علاقے گلشن غازی میں بھی پولیس کاروائی میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں کر ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلی گئیں،لیاقت آباد میں سپرمارکیٹ کے قریب واقع قبرستان سے بھی ایک ملزم کو گرفتارکرکے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی، ملزم کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔پاک کالونی کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.