19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:11
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کئے جانے والے6ججزکل حلف اٹھائیں گے
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کئے جانے والے 6جج صاحبان کل بروز جمعہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ان جج صاحبان سے حلف لیں گے، مستقل کیے گئے ججوں میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عبادالرحمن لودھی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔