19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:4
اے پی ایم ایس اوکے تحت پانچواں کل کراچی اردو مباحثہ
جیو نیوز - کراچی…جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس اوکے تحت پانچواں کل کراچی اردو مباحثہ ہوا، جس میں سندھ کی جامعات سے 64مقررین نے حصہ لیا۔ ”طاقت امن کی ضمانت ہے“ اس موضوع کی حمایت اور مخالفت میں 64طلباء نے تقریریں کیں اور اپنے جوش خطابت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں کوئی نامعلوم نہیں، یہ سب کو معلوم ہے اگر ایم کیو ایم کے مطالبے کو سامنے رکھ کر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ہو تو تمام نامعلوم، معلوم ہوجائیں گے۔ مباحثے کے اختتام پر شرکاء نے ”طاقت امن کی ضمانت ہے“ کے حق میں ووٹ دے کر اسے منظور کرلیا۔