تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:4

کنٹونمنٹ آرڈیننس میں ترمیم کیلئے کمیٹی کا پہلا اجلاس 20 ستمبر کو طلب

جیو نیوز - اسلام آباد…کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کنٹونمنٹ آرڈیننس میں ترمیم کے لیے کمیٹی کا پہلا اجلاس 20ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کنٹونمنٹ آرڈینس میں ترمیم کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کی ہے جس کا نوٹیفکیشن قائد حزب اختلاف کو بھی موصول ہو گیا ہے۔ کمیٹی کے کنوینر زاہد حامد نے پہلا اجلاس 20ستمبر کو 2بجے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، غلام احمد بلور، انوشہ رحمان، فروغ نسیم، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.