تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:52

لانڈھی مجید کالونی دھماکے میں دس افراد زخمی ،تین کی حالت تشویشناک،پولیس

جیو نیوز - کراچی…کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں ہونے والے دھماکے میں پولیس ذرائع کے مطابق اب تک دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب واقع مجید کالونی میں یہ دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں نے اس علاقے کو گھیر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.