تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45

پشاور :تھانہ گلفت حسین شہید میں خبر نشر ہونے کے بعد کھٹملوں کے خلاف مہم

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے تھانہ گلفت حسین شہید میں کھٹملوں کی خبر نشر ہونے کے بعد کھٹمل مار اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ پورے تھانے کی صفائی کردی گئی ہے۔ تھانہ گلفت حسین شہید کی کرسیوں میں افزائش پانے والے کھٹملوں کی خبر جیو نیوز پر کیا نشر ہوئی کہ جیسے تھانے میں انقلاب برپا ہو گیا ہو۔ پولیس اہلکاروں کی پھرتیاں د یکھیں کہ کھٹمل والی کرسیو ں کے ساتھ ساتھ تھانے کی دیگر کرسیوں پربھی اسپرے کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اب تھانے سے کھٹملوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ رات کو بھی اسپرے کیا ہے، صبح بھی کیا ہے۔ اب کھٹمل نہیں ہوں گے۔ کھٹمل مار اسپرے بھی ہوا اور تھانے کی صفائی بھی۔ یہ سب کچھ ہوا ایک ہی دن میں۔ہے نہ حیرت کی بات۔ سچ ہے اگر پاکستانی پولیس چاہے تو ان کیلئے ناممکن کچھ بھی نہیں۔ اب کھٹمل نہیں ہیں، صاف ماحول ملے گا اب سب کو۔ پولیس نے تھانے میں پرورش پانے والے کھٹملوں کے خلاف جنگ تو جیت لی۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد سے معاشرے کو کب پاک کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.