تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:21

ولی بابر کیس میں مارے گئے گواہوں کے کیسز بھی ری اوپن

جیو نیوز - کراچی…ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیا ت کا کہنا ہے کہ ولی بابر کیس میں مارے جانے والے گواہان کے کیس بھی ری اوپن ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد حیات نے کہا کہ ولی خان بابر قتل کیس کا اہم ترین گواہ ابھی زندہ ہے، عینی شاہد قتل کے وقت سبزی خرید رہا تھا، عینی شاہد نے ملزمان کی گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔ شاہد حیات نے بتایا کہ عینی شاہد نے عدالت میں آکر گواہی دینے سے انکار کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.