20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:6
فیصل آباد:پیشی کیلئے عدالت جانے والی ماں اور بیٹا قتل
جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاوٴں 150 رب مدھو آنہ کے رہائشی ملک سخاوت اور اس کی ماں کو گاوٴں کے باہر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ دونوں ماں بیٹا پیشی پر عدالت جارہے تھے ۔مقتولین کی گاوٴں کے کچھ افراد سے دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔