20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:22
اللہ کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا، سیکیورٹی سے مطمئن ہوں،ڈاکٹر قدیر
جیو نیوز - اسلام آباد… ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ ایبٹ آبادطرزکیآپریشن کاکوئی خطرہ نہیں،وہ اپنی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں اور اللہ کی مرضی کیخلاف کچھ نہیں ہوسکتا۔جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ ان کی سیکیورٹی ضرور بڑھائی گئی ہے تاہم ان کے کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی کی خبر سے وہ لا علم ہیں۔ تاہم اگر کوئی ملک اس طرح کی کارروائی کرتا بھی ہے تو وہ اس سے خوفزدہ نہیں۔