20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:10
وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں شروع
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترامیم کی سفارشات پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا آئی سی پی لوکل گو رنمنٹ ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ فوڈ سیفٹی ،اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل بھی منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔نیلم جہلم اور نندی پور پاور پراجیکٹ میں تعاون کی یاداشتوں کی منظوری کے علاوہ وزیر اعظم کی نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ ،آسان قرضہ اور دیگر سکیموں کے منصوبوں کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ اے پی سی کے فیصلوں پر عملدر آمد اور مذاکراتی عمل کے حوالے سے ابتک کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور سمیت وزارت داخلہ کی جانب سے بریفنگ بھی دیئے جانے کی توقع ہے۔