تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:58

کوئٹہ: سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 5 اہلکار زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ … بلوچستان کے شہر سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق سبی کے علاقے میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.