تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:19

اسلام آباد:بدعنوانی میں ملوث مجسٹریٹ فرخ ندیم کی عبوری ضمانت خارج

جیو نیوز - اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدعنوانی میں ملوث مجسٹریٹ فرخ ندیم کی عبوری ضمانت خارج کردی، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم پر اراضی کے ایک کیس میں 15 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ملزم فرخ ندیم نے لاہور ہائی کورٹ سے 20 ستمبر تک حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت میں ملزم فرخ ندیم موجود نہ تھا تاہم ایف آئی اے نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، ملزم کی جانب سے بابراعوان پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے کرائمز سرکل نے ملزم فرخ کے خلاف 23 اپریل 2013ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.