تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:28

ارکان پارلیمنٹ سے دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ بھی طلب

جیو نیوز - اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے مالی اثاثوں کے ساتھ دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ مالی اثاثو ں کے گوشوارے کے ساتھ دوہری شہریت سے متعلق بھی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے نئے فارم میں ارکان کو یہ بھی کہنا ہوگا کہ انہیں دوہری شہریت کی تصدیق کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ تمام ارکان 30 ستمبر تک مالی اثاثوں سے متعلق ترمیم شدہ فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.