تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:5

عائلہ ملک کی اسناد جعلی ہیں، ثبوت الیکشن کمیشن کو دیددیئے، انعام اللہ نیازی

جیو نیوز - اسلام آباد … تحریک انصاف کے رہنماء انعام اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عائلہ ملک کی میٹرک سے لے کر ماسٹرز تک تمام اسناد جعلی ہیں ، انہیں سزا ملنی چاہئے، سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کس مجبوری کے تحت عائلہ ملک کی حمایت کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماء انعام اللہ نیازی نے اسلام آبادمیں میڈیا کو بتایا کہ عائلہ ملک کی جعلی ڈگری کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیدیئے ہیں، تحریک انصاف کی سینٹرل ورکنگ پارٹی ہوش کے ناخن لے، عائلہ ملک جیسی شخصیات کا احتساب ہونا چاہئے۔ انعام اللہ نیازی نے کہا کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے، تحریک انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور وہ اس پر کام کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.