تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:57

ایفی ڈرین کیس:حنیف عباسی کے بھائی سمیت تمام ملزمان کا3روزہ ریمانڈ

جیو نیوز - راولپنڈی…ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی سمیت تمام ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔ ایفی ڈرین کیس کی سماعت میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار 7 ملزمان کو سول جج محمد اسلم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اے این ایف نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی سمیت تمام ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو 23 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے این ایف کے مطابق دیگر مفرور ملزم کرنل ریٹائرڈ طاہر ودود لاہوتی کی گرفتاری کے لئے جوائنٹ ڈایریکٹر اے این ایف عابد ذوالفقار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.