تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:35

اسلام آباد:قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف اہلسنت والجماعت کا احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد…اہلسنت والجماعت کی جانب سے کارکنوں کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کو رہا نہ کئے جانے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اہلسنت والجماعت اسلام آباد کی ریلی کا آغاز لال مسجد سے ہوا جس کے شرکا آب پارہ چوک پہنچے جہاں مظاہرہ ہو جس سیخطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد،کراچی اور بھکر میں کارکنوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور جبکہ اہل سنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کو فوری رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو چار اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.