20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:35
بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ
جیو نیوز - کوئٹہ …بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگاکر علامتی بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ بلوچستان یونیورسٹی کے افسروں ،اکیڈمک اسٹاف اور دیگر ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے تنخواہوں کے بروقت نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں یونیورسٹی کے احاطے میں احتجاج کیمپ لگاکر علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی ، یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر کلیم اللہ بڑیچ اور دیگر رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں وہ احتجاج کیمپ ختم نہیں کریں گے۔