20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39
وادی تیراہ متاثرین کی بحالی کا سلسلہ جاری،858خاندان کی واپسی
جیو نیوز - باڑہ …خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ کے متاثرین کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ دنوں کے دوران858خاندان واپس جا چکے ہیں۔فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی دوبارہ آباد کاری جاری ہے۔15ستمبر سے لیکر 20ستمبرتک 858خاندان وادی تیراہ واپس جا چکے ہیں۔واپس جانے والے خاندانوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت،ایک ماہ کی فوڈ پیکج اور حفظان صحت ویکسین کی ایک کٹ فراہم کی جاتی ہے۔ایک سال قبل وادی تیراہ میں شدت پسند تنظیموں کی آپس میں جھڑپوں کے باعث 18ہزارخاندان نقل مکانی کرچکے تھے۔