تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39

کراچی بیرونی طاقتوں کی آماجگاہ بن چکا،حکومت سختی کرے،منور حسن

جیو نیوز - لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سیدمنورحسن نے کہاہے کہ حکومت اور اس کی ایجنسیاں کہاں سورہی ہیں۔ کراچی غیر قانونی اسلحہ کی آماجگاہ بن چکاہے جب تک یہ اسلحہ برآمد نہیں ہوتا ، کراچی میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن کا کہناتھا کہ حکمران بھارت سے دوستی کا راگ الاپنا بند کردیں۔ بھارت ہمارے ملک کے اندر رقم اور اسلحہ تقسیم کررہاہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔سیدمنورحسن نے کہاکہ کراچی بیرونی طاقتوں کی آماجگاہ بن چکاہے۔ ایک طرف قاتلوں ، بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور دسری طرف قتل و غارت گری بھی جاری ہے۔ جب تک حکومت بلاتفریق اور کسی پارٹی کا دباوٴ قبول کیے بغیرسخت آپریشن نہیں کرتی اور مجرموں پر سخت ہاتھ نہیں ڈالتی ، کراچی میں امن قائم ہو سکتا ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ سے نجات پائے بغیر کسی قسم کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.