تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39

کراچی: جوئے ،منشیات کا اڈا چلانے والے پولیس اہلکار سگے بھائی نکلے

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جوئے اور منشیات کے اڈے کے مالک پولیس اہلکار دو بھائی نکلے،ایک بھائی گرفتار دوسرا فرارہوگیا۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر پولیس اہلکار فخر اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا بھائی فرار ہوگیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکارفخر سپاہی ہے اور عزیز بھٹی تھانے میں تعینات تھاجبکہ اس کا بھائی جاویدسی آئی ڈی کا اہلکار ہے،اہل محلہ کی شکایت پر ایس ایس پی ایسٹ نے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا حکم دیا تھا اور اڈے کو سیل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.