تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:16

قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم کی ملاقات آج پھر ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ چیئرمین نیب کے نام پر آج اتفاق ہو جائے گا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل کا نام پیش کیا تاہم وزیر اعظم کی جانب سے کوئی نیا نام سامنے نہیں آیا۔ دونوں قائدین نے فیصلہ کیا کہ آج دوبارہ ملاقات کرکے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے توقع ظاہر کی کہ آج چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جاوید ابراہیم پراچہ سے ان کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انھیں طالبان سے مذاکرات کے لیے ثالث مقرر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.