تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:15

شفاف ،جلد سماعت کے بغیر انصاف کوانصاف نہیں کہا جا سکتا ،افتخار محمد چوہدری

جیو نیوز - لاہور … چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ مقدمات کی شفاف اورجلد سماعت کے بغیر انصاف کوانصاف نہیں کہا جا سکتا۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں فیئر ٹرائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمین پر انصاف انسان کاسب سے اہم مفاد ہے، انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ زندہ نہیں رہ سکتا، اسلام انصاف کی اہمیت پر بہت زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کائنات کے رنگوں کو محفوظ کرنے کاطریقہ ہے، بین الاقوامی دستاویز برائے سول اور سیاسی حقوق کے تحت تمام لوگ عدالتوں کے سامنے برابر ہیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رکھنے کیلئے فیئر ٹرائل لا نافذ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف کی فراہمی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے قومی عدالتی پالیسی مرتب کی گئی، مقدمات کے جلد فیصلوں اور ملزم کے منصفانہ حق سماعت کیلئے کئی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئین اورقانون کی بالادستی کااحترام کرنیوالے ملکوں میں مقدمات کی منصفانہ سماعت تسلیم شدہ حق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.