21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:31
مردان: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
جیو نیوز - مردان … مردان میں سیشن جج کی عدالت کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ مردان کے علاقہ تخت بائی میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کے احاطہ عدالت میں فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت ملزمان کو پیشی کیلئے لایاگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فور ی طورپر نہیں کہاجاسکتا کہ ملزمان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ زخمیوں میں خاتون اور عدالتی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو تخت بائی اور ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔