21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:8
ایم کیوایم آپریشن پروفاق کاساتھ دیناچاہتی ہے، متحدہ
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر راہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ظفربلوچ قتل کے مقدمے میں نبیل گبول کانام شامل کرنے کا مقصد اصل مجرموں کو بچانا ہے، کراچی پولیس چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ظفربلوچ کاقتل گینگ وارکی آپس کی لڑائی کا شاخسانہ ہے،اسلام آباد میں نبیل گبول کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول نے کہا گزشتہ سندھ حکومت گینگ وارکے ملزمان کواپنادوست قراردے چکی ہے ،جبکہ گینگ وارکے ملزمان کودہشت گردی کی کھلی چھوٹ بھی دی گئی۔ اغوابرائے تاوان کوصنعت کادرجہ دینے والے رقم کے تنازع پردوبارہ لڑرہے ہیں، ہرشہرمیں اس کی پولیس ہے توکراچی میں کراچی کی پولیس کیوں نہیں ہے،کراچی کامینڈ یٹ ایم کیوایم کاہے تواسے اختیارات بھی ہوناچاہئیں۔متحدہ کے ڈپٹی کنوینر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا سنگین حالات کے پیش نظر پاک فوج کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ،ایم کیو ایم کی خواہش ہرحال میں کراچی میں امن کا قیام ہے ،فوج طلب کرنیکافیصلہ آخری آپشن ہی ہوسکتاہے،فوج بلانے کا مقصد حکمرانوں کی توجہ اس طرف دلاسکیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جرائم پیشہ افرادکاتعلق کسی بھی جماعت سے ہوان کو گرفتارکیاجائے، ایم کیوایم لینڈمافیا،ٹارگٹ کلرزکیخلاف آپریشن پروفاق کاساتھ دیناچاہتی ہے، حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کوسپورٹ کرتے رہیں گے۔نبیل گبول کیخلاف جھوٹامقدمہ درج کیاگیا جس کا مقصد اصل مجرموں کو بچانا ہے۔