تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:40

نیب کرپشن پر قابو پانے میں ناکام، احتساب کمیشن بنائیں گے، سراج الحق

جیو نیوز - پشاور … خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب اور دیگر ادارے کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں، صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کمیشن بنایا جارہا ہے جس کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پشاور میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نیب اور دیگر ادارے کرپشن ختم کرنے میں موٴثر ثابت نہیں ہوسکے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ مک مکا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کمیشن بنایا جارہا ہے جس کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ وفاق بجلی کے خالص منافع کی رقم ستا ستا کردے رہا ہے جبکہ خالص منافع کی رقم 6 ارب روپے پر کیپ کردی گئی ہے جو صوبے کے ساتھ زیادتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.