21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:44
کراچی: میٹروول میں مشکوک بیگ سے دستی بم برآمد، ناکارہ بنادئیے گئے
جیو نیوز - کراچی… میٹروول کے علاقے میں آغا خان فلیٹس کے قر یب سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک بیگ سے کئی دستی بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈنے ناکارہ بنادیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بیگ کو رینجرز اہل کاروں نے دیکھاتھا، بیگ سے کئی دستی بم برآمدہوئے جنھیں ناکارہ بنادیاگیاہے۔