تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:12

سرگودھا:داماد کی فائرنگ،بیوی ،ساس ،سسر اور سالا قتل

جیو نیوز - سرگودھا…سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ، ساس ،سسر اور سالے کو قتل کردیا۔ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔سرگودھاکے نواحی گاوٴں میں واہ کینٹ کے رہائشی شانی نے آج صبح سسرال میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی ،ساس،سسراور سالا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔فائرنگ سے 2بچوں سمیت 3افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیاہے بعدمیں ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔موقع پرموجود لوگوں نے ملزم کواسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اہل علاقہ کا کہنا ہے شانی نشے کا عادی تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.