22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:45
کراچی:کلفٹن اور اتحاد ٹاوٴن میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کلفٹن اور اتحاد ٹاوٴن میں پولیس نے چھاپہ مار کاروائی میں مطلوب ملزم سمیت3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دیگر علاقوں سے 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی پر واقع بسم اللہ مارکیٹ میں پولیس اور ریپڈ ریسپونس فورس نے مسافر خانوں میں کاروائی کر کے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنجال گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مبینہ ٹاون کے علاقے ایوب گوٹھ،راجپوت کالونی،اور بخش علی گوٹھ سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 5 موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کر لی گئی۔اتحاد ٹاوٴن 2 اور سائٹ ایریا سے 2 بھتہ خوروں سمیت 24مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں واقع کلفٹن بلاک 4 میں رہائشی فلیٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔