22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:21
بونیر: فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما انور خان جا ں بحق
جیو نیوز - بونیر…بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما جا ں بحق ہوگئے۔ پیر بابا کے نواحی علاقہ بلو خان میں نامعلوم افراد نے اے این پی کے مقامی رہنما انور خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔جس کے بعد فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اورملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔انور خان کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انور خان کو پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔