تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:40

پشاور:گرجا گھر کے قریب خودکش دھماکا،10 افرادجاں بحق

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر کے قریب خودکش دھماکے میں10افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔پاکستان چرچ پشاور کے قدیم ترین گرجا گھروں میں سے ایک اور اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا گھرآتی ہے، جن کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.