تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:0

پشاورچرچ میں خودکش حملہ، سیاسی ومذہبی راہنماؤں کا اظہار مذمت

جیو نیوز - کراچی…پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے چرچ میں خودکش دھماکے کی سیاسی ،مذہبی راہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دھماکے کی مذمت کرتے ہو ئے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم مسیحی بھائیوں کے غم میں ان کے ساتھ ہیں،دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،حکومت دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے، بیگناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں، چرچ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔جن راہنماؤں نے خود کش حملے کی مذمت کی ہے ان میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن،متحدہ کے قائد الطاف حسین ،گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پرویز رفیق ،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ،پنجاب کے صوبائی وزیر صحت و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو اور دیگر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.