تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:4

رحمت النساء ناز# کے مجموعہٴ کلا م ”زخمِ ہجراں“کا برسلز میں اجرا

جیو نیوز - برسلز… بلجیم کے دارالحکومت اور یورپی یونین کے مرکز برسلز میں برصغیر کی نامور شاعرہ،ماہر تعلیم اور سماجی کارکن، مرحومہ رحمت النساء ناز کے مجموعہٴ کلام ”زخمِ ہجراں“ کا اجرا ہوا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان پریس کلب بلجیم نے کیا۔ جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان، منور سعید بھٹی تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور یورپ کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے معروف شعرا سمیت میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحومہ کے فرزند سیف اللہ سیفی نے شرکا کو ”زخمِ ہجراں“ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب دراصل ہجر کے ماروں کے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے پیدائشی وطن بھارت سے، اختیاری وطن پاکستان تک ہجرت کے سفر میں جن حالات و واقعات اور مشاکل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں وہ اشعار کی صورت میں قلم بند کرتی رہیں۔ان کے کلام میں ایک طرف اپنوں سے جدائی کا درد ہے ،تو دوسری جانب پاکستان سے شدید محبت کا بھرپور اظہار بھی موجود ہے،انھوں نے اس موقع پر نظم ”یہ بھی میری زمین وہ بھی میری زمیں“پڑھ کر حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔سفیرِ پاکستان منور سعید بھٹی نے سیف اللہ سیفی کو کتاب کے اجرا پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے چند اشعار بھی پڑھے۔انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی ، انہوں نے پشاور میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین و ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ۔بعد ازاں سیف اللہ سیفی نے سفیر ِ پاکستان کو ”زخمِ ہجراں“ بطور تحفہ پیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.