6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:33
کشمور حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی
جیو نیوز - کشمور…کشمور میں تیزرفتارمسافرکوچ الٹنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ کشمور میں انڈس ہائی وے پرغوث پور کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافرکوچ ڈرائیور کی غفلت سے الٹ گئی۔حادثے میں 20 سے زائد مسافروں کو چوٹیں آئیں۔اسپتال منتقلی کے دوران 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کشمور میں طبی امداد دی جارہی ہے۔