6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:1
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہاناہوگیا
جیو نیوز - لاہور…ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہاناہوگیا۔بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے سردی پھرلوٹ آئی۔پنجاب میں سرگودھا،چنیوٹ،میانوالی ،گجرات، گوجرہ ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم تو سہاناہوگیا پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔تحصیل پہاڑپورمیں ژالہ باری اور تیز بارش کے باعث فصلوں اور باغات کونقصان پہنچا۔مالاکنڈ ایجنسی اورشمالی وزیرستان میں بھی تیزبارش ہورہی ہے۔جس کے باعث دریائے ٹوچی میں طغیانی آگئی ہے۔چترال میں بارش جبکہ بالائی مقامات پر برفباری سے سردی پھر بڑھ گئی۔گلگت بلتستان کے ضلع غذرمیں بھی ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان میں کوئٹہ ،قلات،ژوب ڈویژن اور اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمالی پنجاب میں لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔