6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:54
27 اپریل کو لاہور میں مہنگائی کیخلاف بھر پور احتجاج کیاجائیگا،لیاقت بلوچ
جیو نیوز - لاہور… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کے بعد یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ 27 اپریل کو لاہور میں مہنگائی کیخلاف بھر پور احتجاج کیاجائے گا۔منصورہ سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت نے انتخابات میں انقلاب اور معیشت سدھارنے کے جو دعوے کیے تھے، ان کاعملی مظاہرہ کہیں نظرنہیں آ رہا۔ ان کاکہنا تھاکہ ایران، افغانستان، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تلخیاں اور دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حکومت، فوج ، انٹیلی جنس ادارے، میڈیا، تجزیہ کار اور دینی و سیاسی حلقے ایک ٹریک پر رہیں تو امن بحال ہو گا اور پاکستان دشمن قوتیں ناکام ہوں گی۔