تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:19

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بناناشروع کردیا،شاہ محمود

جیو نیوز - لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہے ، اس وقت ملک کا کوئی بھی ادارہ کرپشن سے پاک نہیں ،کشکول توڑنے والوں نے آئی ایم ایف کے مشورے سے بجٹ بناناشروع کردیئے ہیں۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی مدد نہ لینے کا دعوی کیا تھا لیکن وزیر خزانہ بجٹ سازی کیلئے آج آئی ایم ایف سے بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سنگل پارٹی اکثریت رکھنے کے باوجود ایم کیو ایم کو ساتھ ملا رہی ہے ،انکاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی یہ زردای کی پارٹی بن چکی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.