تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:1

بگٹی قتل کیس،مشرف 21اپریل کو پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے ،عدالت

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت کا کہنا تھا کہ اگر پرویز مشرف اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جائیں گے۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جناب جج طارق انور کاسی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاوٴ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی تو پیش ہوئے تاہم کیس میں نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے،ان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر پیش ہونے کا حکم دیا،ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوں اور اگر وہ اس بار پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جائیں گے،عدالت نے ان کے ضمانتیوں کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت 21اپریل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے پانچ بار پراڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔جبکہ گذشتہ سماعت پر عدالت کی جانب ان کے ضمانتیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.