تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:54

میٹرک امتحانات،کشمور میں نقل کرانے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

جیو نیوز - کراچی…میٹرک بورڈ کے تحت سندھ بھر میں امتحانات جاری ہیں۔ کشمور پولیس نے نقل کرانے والوں پر لاٹھی چارج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حساس سینٹرز پر نقل کی روک تھام کیلیئے رینجرز طلب کی گئی ہے سکھر ، میرپورخاص، حیدرآباد اور لاڑکانہ ڈویڑن میں میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ۔بیشتر امتحانی مراکز سے نقل کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا پر مسلسل نقل کی خبریں نشر ہونے کے بعد اسکی روک تھام کیلیے کسی حد تک اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔کندھکوٹ کے امتحانی سینٹر کے باہر سخت سیکیورٹی کے باوجود ملزمان میٹرک کے امتحانات دینے والے طالبعلموں کو نقل کرانے میں مصروف تھے۔ پولیس نے ملزمان پر لاٹھی چارج کیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔امتحانی سینٹرز پر امن و امان کی صورتحال اور نقل کی روک تھام کیلیے رینجرز بھی طلب کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.