7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:15
طالبان گیلانی اورسلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا کریں،اعتزاز احسن
جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان یوسف رضاگیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا کریں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں مذاکرات سے توقع نہیں کہ کوئی مثبت نتیجہ نکلے۔طالبان بھی غیر عسکری قیدی رہا کریں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں لاہور کے حلقہ این اے 124 کے ایک پولنگ اسٹیشن کا رکارڈ کھولا گیا، ایک بیگ پر مہر نہیں تھی جس سے الیکشن کی شفافیت کااندازہ لگایا جا سکتا ہے۔