تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:45

خیبر پختونخوا میں تقریبا 13 لاکھ انرجی سیورز تقسیم

جیو نیوز - پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم توانائی بچاؤ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریبا 13 لاکھ انرجی سیورز تقسیم کیے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 26 لاکھ انرجی سیورز کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق ایشائی ترقیاتی بنک اورفرانسیسی ادارے کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے 147 سب ڈویژنز میں تقریبا 13 لاکھ انرجی سیورز تقسیم کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم توانائی بچاؤ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ اس دوران پشاورسرکل میں تقریبا دولاکھ,خیبرسرکل میں تین لاکھ ,مردان سرکل میں چارلاکھ,سوات سرکل میں تقریباسات لاکھ,ہزارہ سرکل میں چھ لاکھ اوربنوں سرکل میں تین لاکھ انرجی سیورز تقسیم کیے جائیں گے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق انرجی سیورز کی مفت تقسیم سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جا سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.