تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:26

کلفٹن کراچی میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر پر درخواستیں

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر پر عدالتی حکم امتناع کے خلاف کے ایم سی نے درخواست دائر کردی ،سندھ ہائی کورٹ نے متفرق درخواستوں پرمدعا علیہان کو 10 اپریل کے نوٹس جاری کردیئے۔ڈی ایچ اے کے وکیل ملک نعیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناع کے باوجود انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ کلفٹن انڈر پاس اور فلائی اوور سے متعلق عدالتی حکم امتناع کے خلاف کے ایم سی نے درخواست دائر کردی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تمام اصول و ضوابط اور قوانین کو مد نظر رکھ کر تعمیرکی اجازت دی گئی اگر بارش ہوگئی تو لوگوں کو شدید پریشانی ہوگی ۔ عدالت عالیہ نے کے ایم سی کی درخواست پر مدعلیہان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.