تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:23

تحفظ پاکستان بل کالاقانون ہے،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارنے تحفظ پاکستان بل کو کالاقانون قرار دیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے،بل میں دیکھتے ہی گولی مارنے کااختیار دیاگیاہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل عجلت میں پیش کیاگیا،حکومت نے اپوزیشن سے بغیرمشاورت کے بل پاس کیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آرڈیننس کے تحت کس دہشت گردکوگرفتارکیاگیاہے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پرسیاسی جماعتوں کواعتمادمیں نہیں لیاجارہا،ملک میں جمہوری آمریت نافذکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.