8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:44
ملتان:ایف آئی اے کے جعلی نوکری کے لیٹر دینے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار
جیو نیوز - ملتان… ایف آئی اے کے جعلی نوکری کے لیٹردے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کاسرغنہ جلیل آبادسے گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نوازسندھی جعلی نوکری کے لیٹرمیں ایف آئی اے کے مختلف عہدے اورنام تحریرکرکے نوجوانوں سے لاکھوں روپے لوٹ رہاتھا۔گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔