8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:36
ملتان:شہریوں نے ڈکیت کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا
جیو نیوز - ملتان… ملتان میں موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کے دوران ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔شہریوں نے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق وہاڑی روڈ پر توصیف نامی شخص موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔جس پر2 ڈاکووں نے اسے روک کر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور سلیم نامی ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں تھانہ شمس آباد پولیس کے حوالے کردیا۔