تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:22

پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مظہرعالم نے حلف اٹھالیا

جیو نیوز - پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنرخیبرپختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک ، وزراء ، وکلاء اور اعلی سرکاری حکام شریک ہوئے۔ چیف جسٹس کے عہدے کی نشست جسٹس میاں فصیح الملک کے ریٹائر ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جسٹس مظہرعالم میاں خیل کو سینارٹی کی بنیاد پرچیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.