تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:27

جعفر ایکسپریس میں دھماکا،دہشت گر دی ہے،خواجہ سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ حقوق کے نام پر بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جیو نیوز سے گفتگوکر تے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ خالصتاً دہشت گردی کا واقعہ ہے جس میں معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ سبی واقعہ گزشتہ روز قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا رد عمل بھی ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ واقعے میں12افراد جاں بحق 30سے زائد افرادزخمی ہو ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.